کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت ہمیشہ کسان مخالف رہی ہے اور ملک
کے کسانوں سے خاطر خواہ مقدار میں ان کی پیداوار خرید کر انہیں مدد
پہنچانے کے بجائے وہ بیرونی ملکوں سے اناج درآمد کرنے کو زیادہ اہمیت دے
رہی
ہے۔کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے اس لئے اس نے کسانوں سے فصل
خریدار ی کی مقدار کم کردی ہے اور بیرونی ملکوں سے اناج درآمد کیا ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کی پالیسی کسان مخالف ہے اور وہ پریشان کسانوں کی مدد نہیں کرنا چاہتی ہے۔